Home / Sports / ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل
ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل

ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی ہے جس میں ثانیا نے ممتا کے بھرپور جذبے کا اظہار کرتے ہوئے اذہان کے گرد بانہیں حمائل کر رکھی ہیں اور اذہان اپنی معصومانہ ادا کے ساتھ کیمرے کی جانب ایسے دیکھ رہا ہے کہ بے ساختہ پیار کرنے کو جی چاہتا ہے۔


شعیب اور ثانیہ کا بیٹا اذہان تقریبا 3 ماہ کا ہو گیا ہے جبکہ کچھ ماہ قبل ثانیہ نے اپنی 32ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شئیر کی گئی تصاویر میں ثانیہ کچھ زیادہ ہی صحتمند دکھائی دے رہی تھیں جس پر ان کے مداحوں نے انھیں وزن کم کرنے کی ترغیب بھی دی تھی۔ اب اذہان کے ساتھ تازہ تصویر میں جہاں ثانیہ ممتا کے جذبے سے نہال دکھائی دے رہی ہیں وہیں کافی سمارٹ بھی نظر آ رہی ہیں جس پر وہ مختصر عرصے میں کافی وزن کم کرنے پر خوب داد بھی سمیٹ رہی ہیں

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top