Latest News
Home / Latest News / ڈی آئی خان:دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، سڑک کے کنارے نصب2 بم برآمد
ڈی آئی خان:دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، سڑک کے کنارے نصب2 بم برآمد

ڈی آئی خان:دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، سڑک کے کنارے نصب2 بم برآمد

ڈیرہ اسما عیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، زڑکنی میں سڑک کے کنارے نصب 2 بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ زڑکنی میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے 2 بموں کو بروقت کارروائی کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بموں سے پولیس اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
ایک اور واقعہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس وین کو سڑک کے کنارے نصب بم سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیس اہلکاروں کو مختلف چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی کے لئے پہنچانے جا رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم پولیس وین کے قریب زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے پولیس وین کا ڈرائیور ظہور اور سپاہی فرید شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے کلاچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد حراست میں لے لیے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top