Home / Latest News / آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: ارباب عالمگیر اور عاصمہ پر فرد جرم عائد
آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: ارباب عالمگیر اور عاصمہ پر فرد جرم عائد

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: ارباب عالمگیر اور عاصمہ پر فرد جرم عائد

پشاور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلز پارٹی رہنماء عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر پر فرد جرم عائد کر دی۔
پیپلز پارٹی رہنماء عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں میاں بیوی پر فرد جرم عائد کر دی، عدالت نے کیس میں 4 گواہوں کو 24 جنوری کو طلب کرلیا۔
عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ مذاق بن گیا ہے، ہمارے خلاف ریفرنس دائر کیے گئے، پرویز خٹک پہ کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، پرویز خٹک کا نام ای سی ایل میں ڈلا جائے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف من گھڑت کیس کو ریفرنس کیلئے منظور کیا گیا، عوام کی بے لوث اور بلا امتیازخدمت کی جس کا صلہ ریفرنس کی صورت میں ملا، احتساب کیخلاف نہیں، احتساب کو استحصال بنا دیا گیا ہے، نیب دوہرے معیار ترک کر کے قانون کے مطابق احتساب کرے۔
نیب خیبر پختونخوا نے میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کا ریفرنس دائر کیا ہے، سابق رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top