Home / Latest News / Six injured as blast hits Peshawar’s Kalibari area
Six injured as blast hits Peshawar’s Kalibari area

Six injured as blast hits Peshawar’s Kalibari area

پشاور کے علاقے کالی باڑی میں دھماکے میں2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے صدر کالی باڑی میں گاڑی میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، بی ڈی یو ٹیم شواہد اکھٹے کر رہی ہے، دھماکے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد معمولی زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دھماکا صدر کے علاقے کالی باڑی میں ہوا، بازار بند ہونے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، دہشتگردوں کا مقصد خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top