Home / Sports / کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی 127 رنز پر تیسری وکٹ گر گئی
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی 127 رنز پر تیسری وکٹ گر گئی

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی 127 رنز پر تیسری وکٹ گر گئی

جنوبی افریقہ ٹیم شاہینوں کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آج 123 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے اننگز شروع کی تو محض 4 رنز کے اضافے پر تیسری وکٹ گر گئی.
کیپ ٹاؤن دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 123 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ محمد عباس کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔اس وقت تک پروٹیز ٹیم کا مجموعی سکور 127 تھا۔
پہلا روز سنچورین ٹیسٹ کا ری پلے ثابت ہوا، قومی ٹیم ایک سو ستتر رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان سرفراز احمد نے نصف سنچری سکور کی، جواب میں پروٹیز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تیئس رنز بنا لئے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا پہلا روز جنوبی افریقہ کے نام رہا۔ سنچورین ٹیسٹ کی طرح کیپ ٹاؤن کی پچ پر بھی قومی بلے بازوں کا جی نہ لگا۔ پوری ٹیم ایک سو ستتر رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سرفراز احمد نے کچھ مزاحمت دکھائی۔ نصف سنچری بنائی تاہم کپتان چھپن رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ شان مسعود نے ٹیم کو چوالیس رنز کا سنبھالا دیا۔ محمد عامر بائیس رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top