Home / Business / پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 126 فیصد تک اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 126 فیصد تک اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 126 فیصد تک اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 126 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، جنوری میں صرف پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں سے حکومت کو 24 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔
آمدنی کم، خرچہ زیادہ، پاکستانی معیشت آج کل یہی حال ہے، حکومت ٹیکس آمدن میں اضافے کی کوشش تو خوب کر رہی ہے مگر مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، ماضی کی حکومتوں کے ڈگر پر چلتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت نے بھی ٹیکس وصول کرنے کا آسان حل یعنی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں مزید اضافہ کر دیا۔
ایک طرف سیلز ٹیکس بڑھایا کر اس کی شرح 17 فیصد کی گئی، وہیں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بھی 126 فیصد بڑھا دی گئی، تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر عائد لیوی میں 42 فیصد کا اضافے کردیا گیا۔ اس طرح اب پیٹرول پر لیوی کی مد میں فی لیٹر 14 روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی 126 فیصد اضافے سے فی لیٹر 18 روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top