Home / Latest News / این اے 95: الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی
این اے 95: الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی

این اے 95: الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی

این اے 95 میں وزیراعظم کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا گیا، الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی، عدالت نے وزیراعظم کی اہلیت پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کر دئیے۔
ووٹر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کے حلقہ این اے 95 سے کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں، انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 ء پر عملدرآمد نہیں کیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے انتخابی عذداری کے قابل سماعت نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا انتخابی عذرداری قابل سماعت نہیں ہے، انتخابی عذرداری دائر کرتے ہوئے درخواست گزار نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، انتخابی عذرداری مقررہ وقت کے بعد دائر کی گئی، قابل سماعت نہیں ہے، انتخابی عذرداری کی تصدیق لاہور کی بجائے اسلام آباد کے اوتھ کمشنر سے کروائی گئی، درخواست گزار کراچی کا رہائشی ہے، لاہور ہائی کورٹ میں کس طرح درخواست دائر کر سکتا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top