Home / Latest News / No meeting held between Nawaz, DG NAB Lahore: NAB spokesperson
No meeting held between Nawaz, DG NAB Lahore: NAB spokesperson

No meeting held between Nawaz, DG NAB Lahore: NAB spokesperson

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے تردید جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی نیب کی نواز شریف یا شہباز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، دونوں فریقین کے مابین مکالمے کے حوالے سے چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔
نیب کی جانب سے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم اور نواز شریف کے درمیان ملاقات اور مکالمہ کے حوالے سے چلنے والی خبر قطعی بے بنیاد ہے، ڈی جی نیب کی نواز شریف یا شہباز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی جانب سے تمام ڈی جیز کی سیاسی شخصیات سے ملاقات پر پابندی عائد ہے جس پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چند سیاسی شعبدہ بازوں کی جانب سے ایسی من گھڑت خبریں پھیلا کر نیب افسران کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم دوسری جانب نیب قانون کے مطابق اور میرٹ کی بنیاد پر تمام تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top