Home / International / Sidhu thanks PM Imran over Kartarpur corridor initiative
Sidhu thanks PM Imran over Kartarpur corridor initiative

Sidhu thanks PM Imran over Kartarpur corridor initiative

سابق بھارتی کرکٹر اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو تہہ دل سے سراہتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے مثبت اقدام کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہی ہمارے لیے سب کچھ ہے، آپ واقعی ایک گوہر ہو۔

نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ عمران خان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ انسانیت کیلئے بہت بڑا اقدام ہے، اس فیصلے پر میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ کرتارپور سکھ برادری کے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے لیکن گزشتہ 71 سے دنیا میں بسنے والے تقریباً تین کروڑ سکھ اس کی زیارت سے محروم ہیں۔

کرتارپور سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کی جائے وفات ہے۔ گرونانک نے کرتارپور میں اپنی زندگی کے 18 برس گزارے جو کسی بھی جگہ ان کے قیام کا سب سے لمبا عرصہ ہے۔

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انھیں سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کا راستہ کھولنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top