Home / Latest News / PM Khan expresses concern over barring Fawad Chaudhry from Senate session
PM Khan expresses concern over barring Fawad Chaudhry from Senate session

PM Khan expresses concern over barring Fawad Chaudhry from Senate session

وزیر اطلاعات فواد چودھری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ گزشتہ رات ہوا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان رابطہ کرایا، وزیراعظم نے فواد چودھری پر پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویئے سے ایوان چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں، فواد چودھری سے کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ہے۔ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ نے معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top