Home / Latest News / فیصل آباد ،گوجرانوالہ اور ساہیوال کے وکلاءکا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
فیصل آباد ،گوجرانوالہ اور ساہیوال کے وکلاءکا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

فیصل آباد ،گوجرانوالہ اور ساہیوال کے وکلاءکا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

علاقائی بینچ کے قیام کیلئے پنجاب کے اضلاع فیصل آباد ،گوجرانوالہ اور ساہیوال کے وکلاءکا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے اور وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
ضرور پڑھیں: کیا واقعی طاہر خان داوڑ کو تحریک طالبان نے قتل کیا؟ میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد طالبان بھی میدان میں کود پڑے، ایسا اعلان کردیا کہ ہرپاکستانی دنگ رہ جائے
فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے اعلان تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تین بار ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال بینچ قائم نہیں کیا جا رہا ہے۔فیصل آباد میں گزشتہ روز وکلا نے احتجاج کے دوران سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔گوجوانوالہ میں بھی علاقائی بینچ قائم کرنے کے لیے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور آج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے جب کہ گزشتہ روز وکلا نے سیشن کورٹ کے داخلی راستوں کو تالے لگا دیئے تھے۔گوجرانوالہ بار ایسی ایشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 سال سے ہائی کورٹ کے علاقائی بینچ کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اور اب جب تک بینچ کا قیام نہیں ہو جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ساہیوال میں بھی بار ایسوسی ایشن نے بینچ نہ بنائے جانے کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت آنے والے سائیلیں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top