Home / Latest News / AJK premier slams Shahid Afridi over controversial comments on Kashmir
AJK premier slams Shahid Afridi over controversial comments on Kashmir

AJK premier slams Shahid Afridi over controversial comments on Kashmir

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا لگتا ہے شاہد آفریدی بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔راجہ فاروق حیدر نے قومی بلے باز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا آفریدی کو کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، انہیں کشمیر جیسے حساس معاملات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا مسلۂ ہے۔

اس سے قبل قومی بلے باز نے لندن میں کشمیر کے حوالے سے جو کچھ بھی کہا اس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملے کی سنگینی کا احساس ہوتے ہی بوم بوم نے ٹویٹ کر دیا جس میں انکا کہنا تھا کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، وہ کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتے ہیں۔

لگتا ہے شاہد آفریدی آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top