Home / Latest News / Mystery of kids’ death after consuming food at local restaurant still unresolved
Mystery of kids’ death after consuming food at local restaurant still unresolved

Mystery of kids’ death after consuming food at local restaurant still unresolved

کراچی میں دو معصوموں کی موت کے حوالے سے تفتیشی ادارے تا حال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تقریبا 300 افراد نے اسی ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا لیکن کسی ہسپتال میں فوڈ پوائزن کا مریض نہیں لایا گیا۔
مقدمے کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ واقعے کے دن ریسٹورنٹ کی سیل 2 لاکھ 86 ہزار روپےتھی۔ تقریبا 300 افراد نے واقعے کے دن ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا۔ تفتیشی افسر کے مطابق شہر کے تمام ہسپتال چیک کئے لیکن 300 میں سے کسی کو فوڈ پوائزن نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاندانی امور سمیت دیگر عوامل پر تفتیش کر رہے ہیں، تا ہم گھر کو سیل نہیں کیا گیا، تمام شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیرعلاج والدہ کے مکمل صحت یاب ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے، ماں کا بیان اہمیت کا حامل ہوگا جس کے بعد پیشرفت متوقع ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top