Home / Latest News / Hearing of money laundering case adjourned till Dec 10
Hearing of money laundering case adjourned till Dec 10

Hearing of money laundering case adjourned till Dec 10

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، نمر مجید، شہزاد جتوئی اور دیگر ملزمان کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بغیر سماعت کارروائی 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ادھر ایف آئی اے افسر نے میگا منی لانڈرنگ میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے کیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں کہا ملزمان کے گھروں پر اشتہارات چسپاں کر دیئے ہیں، جائیداد کی معلومات کے لیے متعلقہ کمشنر کو خطوط لکھ دئیے گئے ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، بینکنگ کورٹ نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ مفرور ملزمان میں نصیر عبداللہ، حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top