Home / Latest News / Rabi al-Awl’s moon has not been seen, Eid Milad-e-Nabi will be on November 21
Rabi al-Awl’s moon has not been seen, Eid Milad-e-Nabi will be on November 21

Rabi al-Awl’s moon has not been seen, Eid Milad-e-Nabi will be on November 21

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیئے گئے اعلان کے مطابق ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 10 نومبر کو ہو گی جبکہ عید میلاد النبیﷺ 21 نومبر کو ہو گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان کے کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، صفر کا مہینہ تیس دن کا ہو گا اور یکم ربیع الاول بروز ہفتہ دس نومبر کو ہو گی، اسی طرح عید میلاد النبی ﷺ اکیس نومبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے ترجمان کا بھی کہنا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی بہت کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش کل رات 9 بج کر 2 منٹ پرہوئی ، غروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر 21گھنٹے10منٹ ہو گی جس کے تحت مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top