Home / Latest News / یمن تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، وزیراعظم عمران خان
یمن تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، وزیراعظم عمران خان

یمن تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یمن کا امن و استحکام علاقائی امن کیلئے انتہائی ضروری ہے، تمام فریقین بات چیت کی راہ اپنائیں۔
وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر محمد مطاہرال آشابی نے ملاقات کی جس میں خطے خصوصاً یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یمنی سفیر نے قیادت کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام دیا اور حکومت کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سفیر کا کہنا تھا کہ یمن پاکستان کو خوشحال ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔ یمنی سفیر نے وزیراعظم کو یمن کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یمن میں پائیدار امن اور تشدد کے جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں تنازع کے جلد حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top