Home / Latest News / وزیراعظم کو ملک میں حالیہ جلاؤ گھیراؤ کیخلاف ایکشن سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش
وزیراعظم کو ملک میں حالیہ جلاؤ گھیراؤ کیخلاف ایکشن سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش

وزیراعظم کو ملک میں حالیہ جلاؤ گھیراؤ کیخلاف ایکشن سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش

اسلام آباد: ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے احتجاج کےدوران جلاؤ گھیراؤ سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کو دورۂ چین سے واپسی پر ملک میں حالیہ دنوں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ہونے والے احتجاج سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس میں دھرنے کے دوران شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کے بارے میں آگاہ کیاگیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور دیگر اداروں سے بھی مدد لی جارہی ہے جب کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا پر کام کررہے ہیںرپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top