Home / Latest News / اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ادا
اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ادا

اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ادا

وشہرہ: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کردی گئی جبکہ ان کی تدفین جامعہ حقانیہ کے احاطےمیں ہوگی۔
مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے بیٹے حامد الحق نے پڑھائی۔
مولانا کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے سیاسی و مذہبی قائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ان کی رہائش گاہ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں اور رہائش گاہ کے اندر جانے والوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کے اعلان کے بعد تمام سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں ہے

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top