Home / Latest News / Shoaib Malik Drop,announcement of National Team for T20 against Australia
Shoaib Malik Drop,announcement of National Team for T20 against Australia

Shoaib Malik Drop,announcement of National Team for T20 against Australia

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی۔قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دی جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 26 اکتوبر اور آخری ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دونوں سیریز بہت اہم ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم بھی بہت مضبوط ہے لیکن ہم اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو سمجھاتا ہے کہ غیر ضروری عناصر سے دور رہیں جس کے بعد اب کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اگرکوئی ایسی چیز دیکھیں تو فوری مطلع کریں۔
میچ سے قبل آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹاپ ٹیم ہے اور گزشتہ تین سال سے اچھی فارم میں ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ایک برقرار رہنے کیلئےآسٹریلیا سے ایک میچ لازمی جیتنا ہوگا جب کہ آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے پاکستان سے سیریز تین صفر سے جیتنی ہوگی۔آسٹریلیا 1-2 سے سیریز جیت کر بھارت کو نمبر دو پوزیشن سے محروم کرسکتا ہے

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top