Home / Business / By the end of December, IMF is expected to approve: Asad Umar
By the end of December, IMF is expected to approve: Asad Umar

By the end of December, IMF is expected to approve: Asad Umar

 

اسد عمر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہترکرنا ہے، دسمبر کے آخر تک آئی ایم ایف سے قرض منظوری کی توقع ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سٹاک ایکسچینج کے بروکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسٹاک ایکس چینج کیلئے بہتر اقدام کرنے ہوں گے، بہترین نتائج کیلئے محنت جاری رکھنی چاہیے، رئیل اسٹیٹ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کی طرز پر سسٹم میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کیلئے بھی کام کریں گے، مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہیے اوور ریگولیٹ نہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس فروری 2019 تک کی ادائیگیوں کے ذخائر موجود ہیں، ہمارے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے، پاکستان میں کاروبار کرنا بہت مہنگا کر دیا ہے، معیشت کو بہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top