Home / Latest News / Supply of electricity in Karachi,70 percent of the major breaks suspended
Supply of electricity in Karachi,70 percent of the major breaks suspended

Supply of electricity in Karachi,70 percent of the major breaks suspended

کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاون، شہر کے 70 فیصد سے زائد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی. کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے ٹھٹھہ میں پمپنگ سٹیشن کے 20 پمپ بند ہو نے سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔
کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاون ، شہر کے 70 فیصد علاقوں میں برقی رو کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی، کے-الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی بند ہوئی جس سے کراچی کے علاقوں پپری، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، یوپی سوسائٹی، نصرت بھٹو کالونی سمیت علاقے متاثر ہوئے۔ سرجانی کے گرڈ سٹیشن میں بھی سپلائی بند ہو گئی۔
کے-الیکٹرک ترجمان کے مطابق نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی، اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی ہے، جزوی بحالی کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top