Home / Sports / Hero of Test series against Australia,M.Abbas’s great welcome to reach Sialkot
Hero of Test series against Australia,M.Abbas’s great welcome to reach Sialkot

Hero of Test series against Australia,M.Abbas’s great welcome to reach Sialkot

قومی کرکٹ ہیرو محمدعباس سیالکوٹ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ محمد عباس کہتے ہیں کہ اللہ پریقین تھا ایک دن ضرور کامیابی سے نوازے گا۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں محمد عباس نے 17 وکٹیں حاصل کیں اور دبئی ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
پاکستان قومی کرکٹ کے کھلاڑی محمد عباس سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے تواہلیان سیالکوٹ نےان کاا پرتپاک استقبال کیا۔ محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کیں اور دبئی میں ایک ٹیسٹ میچ میں10 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ سیالکوٹ پہنچنے پر ان کا کہنا تھاکہ اللہ پاک پریقین تھا کہ ایک دن مجھے کامیابی سے نوازے گا،ہر میچ میں شدید محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔تحصیل سمبڑیال سے پہلا ٹیسٹ پلیئر ہوں ۔ اپنے علاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کروں گا۔
قومی ہیرو نے مزید کہا کہ مجھے یہ بتانے میں کبھی شرم محسوس نہیں ہوئی کہ میں نے ویلڈنگ اور چمڑے کا کام کیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کے بعد مزید ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ میری بیٹی کی برتھ ڈے ہے، سیریزکی کامیابی اسکےنام کی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top