Home / National / Gujranwala: Fake traffic warden arrest
Gujranwala: Fake traffic warden arrest

Gujranwala: Fake traffic warden arrest

تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سے بیٹ آفیسر اصلی ٹریفک وارڈن نے نقلی وارڈن کو رنگے ہاتھوں چالان کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ نقلی ٹریفک وارڈن سے گاڑیوں کی رجسٹریشن، جعلی سروس کارڈ، 12 ہزار روپے نقد، پستول، یونیفارم بیجز اور دیگر آلات برآمد کر لئے گئے۔
شہزاد انور ایسا فنکار بہروپیا جو 10 برس تک پورے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی آنکھوں میں دھول جھونکتا رہا بالاآخر ہتھے چڑھ ہی گیا۔ شہزاد انور نقلی ٹریفک وارڈن بن کر گوجرانوالہ بس اسٹاپ کے قریب شہریوں کے چالان کر رہا تھا۔ اسی دوران بیٹ آفیسر اصلی ٹریفک وارڈن ظہیر کمانڈو موقع پر پہنچ گیا۔ اپنی جگہ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے ٹریفک وارڈنز کا یونیفارم پہن کر لوگوں کو لوٹ رہا ہے، جعلی ٹریفک وارڈن سے جعلی سروس کارڈ، 12 ہزار روپے نقد، پستول، یونیفارم بیجز اور دیگر آلات برآمد ہوئے جو اس نے لاہور قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے حاصل کئے تھے۔اسے دیکھ کر ظہیر کمانڈو نے نقلی وارڈن شہزاد سے پوچھ گچھ کی تو وہ گھبرا گیا، شک گزرنے پر ظہیر کمانڈو نے اسے پکڑ کر پولیس کو بلالیا

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top