Home / Entertainment / سلمان خان اور کترینہ کیف کی حفاظت کیلیے فوج کی خدمات حاصل
سلمان خان اور کترینہ کیف کی حفاظت کیلیے فوج کی خدمات حاصل

سلمان خان اور کترینہ کیف کی حفاظت کیلیے فوج کی خدمات حاصل

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے کے بعد اُن کی جگہ بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا ہے اور آج کل بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور کترینہ ابوظہبی میں فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں ان کی حفاظت کے لیے یو اے ای کی فوج نے سیکیورٹی فراہم کردی۔
ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اومان کے سنگم پر واقع میزیاد بارڈرکسی بھی خطرے کے پیش نظر سلمان خان، کترینہ کیف اور فلم کی پوری ٹیم کی حفاظت کے لیے متحدہ عرب امارات کی فوج کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان اورکترینہ کیف کے علاوہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی، دیشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور بھی شامل ہیں۔ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top