Home / Latest News / Zainab murder case Convict Imran Ali to be hanged
Zainab murder case Convict Imran Ali to be hanged

Zainab murder case Convict Imran Ali to be hanged

انسداد ددہشتگردی کی عدالت نے معصوم کلی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صف مجرم عمران کو پھانسی دینے کیلئے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں تفصیلات کے مطابق انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ملزم عمران کو 17 اکتوبر کو علی الصبح لاہور کی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم عمران کو عدالت نے مجموعی طور پر 21 مرتبہ سزائے موت کا حکم جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ زینب کے والد ملزم عمران کو سرعام تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے ایوان میں بھی بحث جاری رہی تاہم اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا ۔
یاد رہے 6 اکتوبر چیف جسٹس نے زینب کے قاتل کی سزائےموت پرعمل درآمد نہ ہونے پرازخودنوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ مجرم عمران علی کی سزا پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ خاتون وکیل نے بتایا کہ مجرم کی رحم کی اپیل وزارت داخلہ نے صدر مملکت کو بھجوائی ہے۔
واضح رہے 17 فروری کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مجرم عمران کو چار مرتبہ سزائے موت، عمر قید، سات سال قید اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top