Home / Latest News / Ask for details of the amount of money from the Finance Ministry
Ask for details of the amount of money from the Finance Ministry

Ask for details of the amount of money from the Finance Ministry

وزیراعظم کا کہنا ہے قرضوں کی قسط واپس کرنے کیلئے آج ہم مزید قرض لے رہے ہیں، وزارت خزانہ سے قرضوں کے حوالے سے تفصیلات پوچھی ہیں، وزارت خزانہ سے پوچھا قرض کن منصوبوں پر خرچ ہوا ؟

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کیلئے لیا گیا بیرونی قرض کیسے خرچ ہوا ؟ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر کھا لیے گئے، پاکستان کا قرض 6 ہزار ارب سے 30 ہزارارب تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اہم منصوبہ ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ون ونڈو آپریشن کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، اورنج لائن ٹرین کیلئے مزید قرض لینا پڑے گا۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے اور نکالنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا، چیئرمین نجکاری کمیشن کا تقرر بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، چیئرمین پی آئی اے کے تقرر کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے تقرر اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا، مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کے تقرر کی بھی منظوری دی جائے گی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے یوریا کی درآمد پر قواعد میں نرمی کا جائزہ اور عطیے میں ملنے والی چار گاڑیوں پر ٹیکسوں کی چھُوٹ کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ پاکستان اور مراکش کے درمیان صنعتی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے گی، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top