Home / Latest News / NAB requests to issue arrest warrants of Nawaz over his non-appearance
NAB requests to issue arrest warrants of Nawaz over his non-appearance

NAB requests to issue arrest warrants of Nawaz over his non-appearance

فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف تاحال احتساب عدالت پیش نہ ہوئے۔ جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے 5 منٹ میں بتائیں نواز شریف کیوں پیش نہ ہوئے، ورنہ وارنٹ جاری کریں گے۔
احتساب عدالت میں نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث بھی عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث کی طبیعت خراب ہے، جس پر جج نے کہا اس طرح تھوڑی ہوتا ہے کہ ملزم اپنی مرضی سے آئے۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر نہیں کی، یہ مرضی سے عدالت کو چلانا چاہتے ہیں۔ معاون وکیل نے کہا اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا معاون وکیل کی موجودگی میں گواہ کا بیان قلمبند کیا جائے۔

نیب کی جانب سے نواز شریف کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔ جج احتساب عدالت نے کہا 5 منٹ میں پتہ کر کے بتائیں کہ نواز شریف کیوں پیش نہ ہوئے، نہ بتایا تو نوازشریف کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top