Home / International / AJK premier slams India for ‘creating drama’ out of helicopter incident
AJK premier slams India for ‘creating drama’ out of helicopter incident

AJK premier slams India for ‘creating drama’ out of helicopter incident

آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم راجہ فاروق حیدر نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعے کو بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
وزیرِاعظم آزاد کشمیر کا واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی، ہیلی کاپٹر میں میرے علاوہ دیگر وزرا بھی موجود تھے جو پاکستانی حدود میں تھا۔
راجہ فاروق حیدر نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گن شپ نہیں بلکہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا، بھارت نے ڈرامہ رچایا، ہم پاکستانی حدود میں تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم خطے میں جنگی جنون نہیں چاہتے، بھارت کی بزدل فوج نے سویلین ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ہیلی کاپٹر کے ذریعے فاتحہ خوانی کے لیے گاؤں جا رہے تھے کہ اچانک بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top