Home / International / انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی میں تباہی مچادی
انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی میں تباہی مچادی

انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی میں تباہی مچادی

سب سے بڑی مسلم ملک انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا کر رکھی دی ہے اور اب تک 384 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی ، زلزل کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی بھی وارننگ جاری کر دی گئی تاہم پانچ فٹ اونچے سونامی نے زلزلے کے بعد تباہی مچادی اور انڈونیشیا کے شہر پالو اور ڈونگ گالا میں سینکڑوں گھروں کو بہا کر لے گیا ۔زلزلے کی شدت کے باعث عمارتیں زیادہ دیر کھڑی رہنے میں ناکام رہی اور ملبے تلے دبنے اور سونامی کے باعث اب تک 384 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیاہے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان نوگورہو کا کہناتھا کہ ابھی ’پالو ‘کے شہر ’سولواسی‘ میں حالات کے بارے میں بتانا مشکل ہے کیونکہ وہاں بجلی کا نظام معطل ہو چکاہے جبکہ رابطہ بھی منقطع ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سونامی کئی سینکڑوں گھر بہہ گئے ہیں جبکہ کئی خاندان لاپتہ ہیں جبکہ کل سے اس علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرچ آپریشن اور امداد فراہم کی جائے گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پالو کا ایئر پورٹ بھی بند کر دیا گیاہے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top