Home / Business / Petrol prices likely to go up by Rs10
Petrol prices likely to go up by Rs10

Petrol prices likely to go up by Rs10

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی، پاکستان میں پٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوگیا جس کی سب سے بڑی وجہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیکس کا عائد کیا جانا ہے۔
اس وقت خام تیل کی قیمت صرف ایک ہی روز میں ایک ڈالر اضافے سے امریکی خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 59 سینٹس فی بیرل اوربرطانوی خام تیل کی قیمت 79 ڈالر 82 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول 6 روپے 30 پیسے، ڈیزل 8 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل 4 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 50 پیسے مہنگا کرسکتی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top