Home / Latest News / Asia Cup: India beat Pakistan by 8 wickets
Asia Cup: India beat Pakistan by 8 wickets

Asia Cup: India beat Pakistan by 8 wickets

بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ میں8 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی،بھارت کی جانب سے روہت شرما 50اور شیکھر دھون 46 رنز کے ساتھ نمایاں تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے میدان میں اتر کھیل کا آغاز کیا تاہم اوپننگ پر آئے امام الحق صرف 2 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف سنچری بنانے والے فخر زمان کھاتہ کھولے بغیر ہی کمار کی گیند پر آوٹ ہو گئے، بابر اعظم 62 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،انہیں کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا،کپتان 6 رنزبنانے کے بعدکلدیپ یادو کی گیند پر باونڈری پر سب پلیئر پانڈے کو کیچ دے بیٹھے،آل راونڈر شعیب ملک کو43 رنز بنانے کے بعد رائیڈو نے رن آوٹ کیا،آصف علی 9 رنز بنانے کے بعد  کیدر جادھو کی گیند پر ایم ایس دھونی کو کیچ دے بیٹھے ،شادا ب خان 8 رنز بنانے کے بعد کیدر جادھو کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں سٹمپ آوٹ ہو گئے  ، فہیم اشرف 21 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمرا کی گیند پر شیکھر دھون کو کیچ دے بیٹھے ،حسن علی سکور میں ایک رنز کا اضافہ کرنے کے بعد بھونیشور کمار کی گیند پر آوٹ ہو گئے عثمان شنواری صفر رنز پر کلین بولڈ ہو گئے،پاکستان کی جانب سے شعیب ملک ،بابر اعظم اور فہیم اشرف  کے علاوہ کسی بیٹسمین نے قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھائی جبکہ پاکستان کے سات بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوئی، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار اور کیدر جادھو نے 3 ،جسپریت بمرا نے 2 اورکلدیپ یادھو نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

163رنز کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا آغاز جارحانہ اندازمیں کیا ،بھارت کی جانب سے روہت شرما 52 رنز بنا کر شاداب خان کی گیندپر آوٹ ہو ئے ، شیکھر دھون46 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے،دنیش کارتھک 31 اور امباتی رائیڈو 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ،پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کی

بیٹسمین رہے

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top