Home / Latest News / سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت
سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت

سعودی فرمانروا نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سعودی محل میں عشائیہ دیا جبکہ عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کی جس دوران علاقائی و خطے کی امن و سلامتی اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کے امور بھی زیر غور آئے اور دونوں ملکوں کی قیادت نے ہر موقع پر ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہونے اور سٹریٹجک امور مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی حمایت، حق خودارادیت کیلئے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top