Home / Latest News / اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے
اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیںنواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کیساتھ شہباز شریف اور جنید صفدر بھی لاہور پہنچے جہاں حمزہ شہباز شریف اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جہاز سے اترنے کے بعد گاڑی میں بیٹھے جسے حمزہ شہباز شریف ڈرائیور کر رہے تھے۔ گاڑی حج ٹرمینل سے باہر نکلی جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کو دیکھ کر نعرےب بازی شروع کر دی۔ گاڑی میں بیٹھے نواز شریف اور مریم نواز ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔ نواز شریف مریم نواز اور محمد صفدر کی گاڑی قافلے کی صورت میں جاتی امراءکی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top