Home / International / یمن، سرکاری فوج سے شدید لڑائی میں 1300 حوثی باغی ہلاک
یمن، سرکاری فوج سے شدید لڑائی میں 1300 حوثی باغی ہلاک

یمن، سرکاری فوج سے شدید لڑائی میں 1300 حوثی باغی ہلاک

یمن کے دو صوبوں الحدیدہ اور صعدہ میں گذشتہ دس روز سے سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 1300باغی ہلاک ہوگئے

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے تیسرے بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر عبدالکریم السدعی نے بتایا کہ ان کے دستے حوثی ملیشیا کے مرکز اور مضبوط گڑھ جرف سلمان کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں ۔ یہ علاقہ حوثیوں اور ان کے لیڈر عبدالملک الحوثی کے لیے اہم خیال کیا جاتا ہے اور وہ اسی علاقے میں مقیم ہے۔یمنی فوج کے مطابق صعدہ کے ضلع حیدان میں واقع جبال مران میں گذشتہ10 روز سے جاری اس شدید لڑائی میں کم سے کم 1300حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔بریگیڈئیر السدعی نے بتایا کہ مران کے محاذ پر حوثی ملیشیا کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر گذشتہ چند روز میں نئے قبرستان بنائے گئے ہیں تاکہ ان مہلوکین کی وہاں تدفین کی جاسکے۔اس کے علاوہ اب حوثی ملیشیا کو اپنے مضبوط گڑھ کے ممکنہ سقوط پر بھی تشویش لاحق ہونا شروع ہوگئی ہے۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top