Home / Sports / بھارتی باؤلرز کی کارکردگی اچھی ہے لیکن۔۔۔

بھارتی باؤلرز کی کارکردگی اچھی ہے لیکن۔۔۔

مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کم سکور کے باوجود میچ سنسنی خیز ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی باﺅلرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے بھارتی باﺅلرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیٹنگ وکٹ پر قابل تعریف باﺅلنگ کی ہے۔ شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ میچ سنسنی خیز ہو گا کیونکہ ہمارے باﺅلرز بھی زبردست باﺅلنگ کرتے ہیں اور اب تمام ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاءکپ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم 44 اوورز میں صرف 162 رنز بنا سکی۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top