Home / Latest News / وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اوریواے ای کے 2 روزہ دورے پرروانہ
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اوریواے ای کے 2 روزہ دورے پرروانہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اوریواے ای کے 2 روزہ دورے پرروانہ

وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور مشیر تجارت بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کودورہ سعودی عرب کی دعوت شاہ سلمان نے دی تھی ۔دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے، اس کے ساتھ وزیراعظم عمرہ ادائیگی اورروضہ رسول ﷺپرحاضری بھی دیں گے۔

سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل بھی ملاقات کریں گے اور عمران خان بدھ کی شام سعودی عرب سے ابوظہبی روانہ ہوں گے۔ جہاں یو اے ای کے ولی عہد محمدبن زیدالنہیان وزیراعظم کااستقبال کریں گے اور وزیراعظم کودورے کی دعوت ولی عہد محمدبن زید نے دے تھی۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top