Home / Latest News / منی بجٹ، اسد عمر نے اپنے اوپر اور وزیراعظم پر بھی ٹیکس لگادیا
منی بجٹ، اسد عمر نے اپنے اوپر اور وزیراعظم پر بھی ٹیکس لگادیا

منی بجٹ، اسد عمر نے اپنے اوپر اور وزیراعظم پر بھی ٹیکس لگادیا

وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں وزیراعظم پاکستان،وزرا،گورنرز کو ٹیکس پر استثنیٰ ختم کردیا،قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم پاکستان، وزرا،گورنرز کو ٹیکس پر استثنیٰ ختم کردیا ہے ،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم پاکستان وزراءاور گورنرز بھی عام پاکستانی کی طرح ٹیکس دیں گے ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں وزیراعظم وزرا،گورنرز کو ٹیکس پر استثنیٰ حاصل تھا ہماری حکومت نے اہم سرکاری عہدوں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا ہے جس میں وزیراعظم وزرا،گورنرزبھی شامل ہیں،ان کا کہناتھا کہ اسمبلی ارکان کی مراعات پرٹیکس استثنیٰ ختم کیاجارہاہے۔

قبل ازیں منی بجٹ پیش کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تومشکلات پیداہوسکتی ہیں،ہماراہدف معیشت کواستحکام دینا اورروزگارفراہم کرناہے،مدت پوری کرنیوالی حکومت کوآئندہ مالی سال کیلئے بجٹ پیش کرنےکااختیارنہیں تھا

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top