Home / Latest News / Police arrest suspect for opening fire in judicial complex in Peshawar
Police arrest suspect for opening fire in judicial complex in Peshawar

Police arrest suspect for opening fire in judicial complex in Peshawar

پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں مسلح ملزم کی فائرنگ سے مقامی وکیل سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شرقی کی حدود میں واقع جوڈیشل کمپلیکس میں مسلح ملزم نے دیرینہ دشمنی پر مقامی وکیل کے چیمبر میں فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں مقامی وکیل سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے دیرینہ دشمنی پر مقامی وکیل کے ساتھ موجود اپنے مخالف پر فائرنگ کی، زخمیوں کو فوری طورپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top