Home / Latest News / حکومت پاکستان نے پاک فوج کے ترجمان کو پی ٹی وی میں بھی اہم عہدہ دیدیا
حکومت پاکستان نے پاک فوج کے ترجمان کو پی ٹی وی میں بھی اہم عہدہ دیدیا

حکومت پاکستان نے پاک فوج کے ترجمان کو پی ٹی وی میں بھی اہم عہدہ دیدیا

وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری دیدی جس کے چیئرمین وفاقی وزیر اطلاعات ہوں گے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر بورڈ آف گورنر کے رکن ہوں گے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں 8 آزاد لوگ شامل کئے گئے ہیں، سیکرٹری اطلاعات وائس چیئرمین ہوں گے جبکہ ممبران میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن‘ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس‘ ڈی جی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن‘ ایم ڈی پی ٹی وی‘ بیرسٹر علی ظفر‘ پروفیسر اعجاز الحسن‘ ساول حسین‘ ڈاکٹر ہمایوں خان،ڈی جی آئی ایس پی آر ممبر ہوں گے۔ ارشد خان کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ایم ڈی پی ٹی وی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کے لیے ہارون شریف کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔

دوسری طرف معروف صحافی مرتضیٰ سولنگی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف یا کسی پہلی حکومت نے کوئی تبدیلی نہیں کی بلکہ دراصل پرویزمشرف نے ہی تبدیلی کی تھی جو چلی آرہی ہے، صدارتی آرڈیننس 2002ءسے قبل بورڈ آف ڈائریکٹر ز محکمے کے اندر سے ہوتے تھے لیکن پرویز مشرف نے پی سی بی اور پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں تبدیلی اور محکمے کے باہر وزارت داخلہ، وزارت خزانہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی شامل کردیا تھا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top