Home / Latest News / حکومت کی جانب سے سادگی اپنانے کا نعرہ لگایا گیا
حکومت کی جانب سے سادگی اپنانے کا نعرہ لگایا گیا

حکومت کی جانب سے سادگی اپنانے کا نعرہ لگایا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سادگی اپنانے کا نعرہ لگایا گیا ہے جس پر وزیراعظم ہاﺅس میں عملدرآمد کیا بھی جاتا ہے ۔ تحریک انصاف کے جو بھی رہنما وزیراعظم ہاﺅس جاتے ہیں وہ سرکاری پیسوں سے کھائے جانے والے کھانے کا احوال بھی ضرور بتاتے ہیں تاکہ سادگی مہم کی پبلسٹی بھی کی جاسکے۔ ایسا ہی کچھ عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ جہانگیر نے بھی کیا۔انہوں نے نعیم الحق اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تو انہیں کھانے میں ایک آملیٹ پیش کیا گیا۔ صاحبزادہ جہانگیر نے اپنے کھانے کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تین لوگوں کو وزیراعظم ہاﺅس میں کھانے کو ایک آملیٹ دیا گیا جو ہم نے مل کر کھایا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top