Home / Latest News / India set 464 to win fifth Test against England
India set 464 to win fifth Test against England

India set 464 to win fifth Test against England

اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جیت کیلئے بھارت کو 464 رنز کا ہدف دیا ہے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 332 رنز بنائے تھے جس میں ایلسٹر کک کے 71، معین علی کے 50، بٹلر کے 89 اور براڈ کے 38 رنز شامل تھے، بھارت کی جانب سے جدیجہ نے 4 ، بومرا اور شرما نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔

بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 292 رنز بنا سکی تھی ، کے ایل راہول 37، پجارا 37، کوہلی 49 ، جدیجہ 86 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، انگلینڈ کے اینڈرسن ، سٹوکس اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا، انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 423 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایلسٹر کک 147 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جو روٹ نے 125 رنز کی اننگز کھیلی، سٹوکس نے 37 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے دو ، جدیجہ اور وہاری نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، 464 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ ایک کے سکور پر گر گئی جب شکھر دھون ایک کے انفرادی سکور پر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دوسرے کھلاڑی پجارا تھے جو اینڈرسن ہی کی گیند پر بغیر کوئی سکور کئے ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ورات کوہلی صفر کے انفرادی سکور پر براڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔ بھارت کو اس وقت مزید 406 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top