Home / International / Chinese Foreign Minister to visit Pakistan
Chinese Foreign Minister to visit Pakistan

Chinese Foreign Minister to visit Pakistan

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، چینی وزیرخارجہ جمعہ سے اتوار تک پاکستان کا دورہ کرینگے، وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچن ینگ نے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای اپنے ہم منصب کی دعوت پر پاکستان جا رہے ہیں، وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔
چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے سٹریٹجک پارٹنرہیں،دونوں ممالک اچھے پڑوسی،دوست اور بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔
علاوہ ازیں ترک وزیرخارجہ میولوت کیواسوگلو وفدکیساتھ 14 ستمبر کو یہاں پہنچیں گے۔ ترک وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے دورے پر اگلے ہفتے کابل جارہے ہیں جس کی انہیں افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے دعوت دی ہے، رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ خطاب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے نیویارک روانہ ہوجائیں گے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top