Home / Latest News / Sindhu hails Pak decision to open Kartarpur border
Sindhu hails Pak decision to open Kartarpur border

Sindhu hails Pak decision to open Kartarpur border

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی حکومت سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے قدم بڑھا دیا، اب بھارت سرکار بھی ایک قدم آگے بڑھائے، کرتار پور بارڈر کو کھولنا دونوں ممالک کو قریب لا سکتا ہے۔
سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے خواہاں، اپنی حکومت سے معاملات بہتر بنانے کی درخواست کر دی۔ پریس کانفرنس میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاکستان نے قدم بڑھا دیا، اب بھارت سرکار ایک قدم آگے بڑھائے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے کرتار پور بارڈر کھولنے کی بات کرنے پر پاکستانی اقدامات کو سراہا اور اس معاملے پر تنقید کرنیوالوں کو بھی کھری کھری سنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتار سنگھ بارڈر کھولنے کا کہہ کر بری سوچ رکھنے والوں کے منہ پر ڈھکن لگا دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان سے ملنے والی محبت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حلف برداری کے بعد اتنی جلدی جو کہا وہ حقیقت کر دکھایا، وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایک پلیٹ فارم پر آ کر قدم بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top