Home / Latest News / Asad Qaiser named NA Speaker, Ch Sarwar nominated as Punjab Governor
Asad Qaiser named NA Speaker, Ch Sarwar nominated as Punjab Governor

Asad Qaiser named NA Speaker, Ch Sarwar nominated as Punjab Governor

پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی، چوہدری محمد سرور کو گورنر اور چوہدری پرویز الہٰی کو سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اسد قیصر قومی اسمبلی میں سپیکر کیلئے امیدوار ہوں گے، وہ پارلیمانی آداب اور قواعد سے واقف ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چودھری سرور سیاسی استحکام کیلئے بہترین کام کریں گے، چودھری سرور گورنر رہ چکے ہیں، وہ آئینی کردار سے واقف ہیں، پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا اعلان عمران خان کریں گے۔ انہوں نے کہا 13 اگست کو ارکان قومی اسمبلی اور اتحادیوں کو مدعو کر رہے ہیں، ایم کیو ایم نے ہمارے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کچھ ممبران کو ارکان قومی اسمبلی سے رابطے کیلئے ذمہ داریاں سونپی ہیں، پرویز خٹک کے پی اور فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطے میں ہوں گے، سندھ سے عارف علوی ارکان قومی اسمبلی سے رابطےمیں رہیں گے، مغربی پنجاب سے چودھری سرور، مشرقی پنجاب کے ممبران قومی اسمبلی سے شفقت محمود رابطہ میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا امید ہے پورا پارلیمانی عمل احسن طریقے سے سر انجام ہوگا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top