Home / Latest News / نیب راولپنڈی نے پرویزمشرف کے بیٹے،بیٹی اور داماد کو طلب کرلیا
نیب راولپنڈی نے پرویزمشرف کے بیٹے،بیٹی اور داماد کو طلب کرلیا

نیب راولپنڈی نے پرویزمشرف کے بیٹے،بیٹی اور داماد کو طلب کرلیا

پرویزمشرف کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپے کے اثاثوں کے کیس کی سماعت میں نیب راولپنڈی نے پرویزمشرف کے بیٹے،بیٹی اور داماد کو11جولائی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پرویزمشرف کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپے کے اثاثوں کے کیس کی سماعت نیب آفس راولپنڈی میں ہوئی۔ پرویزمشرف کےخلاف کرنل ریٹائرڈانعام الرحیم ایڈووکیٹ نے درخواست دی رکھی ہے جس میں پرویزمشرف پرآمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسرملک زبیرنے پرویزمشرف فیملی کوطلب کر لیا۔نیب نے پرویزمشرف کے بیٹے بلال،بیٹی عائلہ اوردامادعاصم کو11جولائی کوطلب کیاہے ۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top