Home / Latest News / بجلی کے منصوبے لگانا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے: شہباز شریف
بجلی کے منصوبے لگانا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے: شہباز شریف

بجلی کے منصوبے لگانا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے: شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ الزامات کا جواب کام کر کے دیا، قوم نے خود موازنہ کر دیا، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا، پی ٹی آئی نے صرف کیڑے ہی نکالے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری حکومت کی آئینی مدت ختم ہو چکی ہے، نگران وزیراعلیٰ کے فیصلے کے بعد میں آزاد ہو جاؤں گا۔ انہوں نے کہا بجلی کی دستیابی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے، مجھ پر ایسے الزام لگائے گئے جن کا کوئی سر پیر نہیں، سی پیک کے تحت توانائی شعبہ میں سرمایہ کاری اہم کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا 31 مئی تک پاکستان میں سب سے کم لوڈ شیڈنگ رہی، کراچی میں آپریشن کا فیصلہ پولیٹیکل لیڈر شپ نے کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا قیام امن کے حوالے سے بھی بڑی پیش رفت کی ہے، آج کراچی میں امن قائم ہے، عمران خان نے کہا تھا پورے پاکستان کو بجلی میں خود کفیل کر دوں گا، پی ٹی آئی نے کے پی میں مائنس 6 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ انہوں نے کہا سرمایہ کاری پنجاب نے کی، بجلی پاکستان کو ملی، برا حال تھا 20، 20 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top