Home / Latest News / ’اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات، جی ایچ کیو طلب‘
’اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات، جی ایچ کیو طلب‘

’اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات، جی ایچ کیو طلب‘

چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید با جوہ نے بروقت اور بڑا فیصلہ کر تے ہوئے آئی ایس آئی کے سابق سر براہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو پرسوں جی ایچ کیو طلب کر لیا۔ 28 مئی کو ان سے ان کی کتاب اسپائی کرانیکل کے مندرجات کے حوالے سے وضا حت طلب کی جا ئیگی، یہ کتاب انہو ں نے بھارت کے خفیہ ادارے ‘را’ کے سابق سر بر اہ اے ایس دُلت کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق اسپائی کرانیکل پر اسد درانی سے منسوب خیالات پر وضاحت کیلئے انہیں بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں پر لاگو ہوتا ہے اور کتاب میں ان سے منسوب خیالات اس کی خلاف ورزی ہے۔
Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR
Lt Gen Asad Durrani, Retired being called in GHQ on 28th May 18. Will be asked to explain his position on views attributed to him in book ‘Spy Chronicles’. Attribution taken as violation of Military Code of Conduct applicable on all serving and retired military personnel.

11:58 PM – May 25, 2018
15.2K
7,209 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

قبل ازیں سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات ہیں، اس کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس ہیں، کوئی بھی ملک اور قانون سے بالاتر نہیں۔ عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی سابق افسر بھی ملکی مفاد کیخلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔کتاب میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کل بھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top