Home / Latest News / کوئٹہ میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا
کوئٹہ میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا

وہاڑی میں شہید کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں اعلی فوجی حکام اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، شہید کی تدفین راولپنڈی میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق، شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں 91 ڈبلیو بی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلی فوجی حکام اور شہید کے عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ شہید کی نماز جنازہ کے بعد ان کا جسد خاکی تدفین کے لئے راولپنڈی لے جایا گیا۔ اس موقع پر شہید کے ساتھی نے کہا جب تک عوام اور فوج شانہ بشانہ ہیں، فتح ہماری ہوگی۔
شہید کرنل سہیل عابد نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔ شہید کرنل کو کلی الماس میں خودکش بمباروں کی اطلاع ملی تو ساتھیوں سمیت انہیں جالیا۔ گولیوں کی بوچھاڑ کرنل سہیل عابد اور ساتھیوں کی پیش قدمی نہ روک سکی۔
کرنل سہیل عابد نے ساتھیوں کے ہمراہ بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آپریشن میں اے ٹی ایف کے شدید زخمی حوالدار ثناءاللہ بھی شہادت کے منصب پر فائز ہوئے۔ دوران آپریشن 2 افغانی خود کش بمبار 4 دہشتگردں سمیت مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سرغنہ سلمان بادینی بھی شامل ہے۔ بادینی 100سے زائد ہزارہ کمیونٹی کے افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ آپریشن کے دوران ایک ہائی ویلیوٹارگٹ دہشت گرد گرفتار بھی کیا گیا۔ کرنل سہیل عابد شہید کے پسماندگان میں بیوہ، 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top