Home / Latest News / پل ٹوٹنے سے 5 سیاح جاں بحق
پل ٹوٹنے سے 5 سیاح جاں بحق

پل ٹوٹنے سے 5 سیاح جاں بحق

وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے مقام پر نالہ جاگراں کا پل ٹوٹنے سے 20 سیاح ڈوب گئے ، امدادی کارکنوں نے 5 لاشیں نکال لی ہیں۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سیاح معمول کے مطابق سیر کیلئے کنڈل شاہی آئے تھے۔
سیاحوں نے کنڈل شاہی کے مقام پر نالہ جاگراں کا پل پار کرنے کی کوشش کی تو پل ان کا وزن برداشت نہیں کرسکا اور ٹوٹ کر نیچے گر گیا جس سے 20 سیاح پانی میں جا گرے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 11 افراد کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 5 لاشیں نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈیڈ ہائوس بھجوا دی گئی ہیں۔ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top