Home / Latest News / جسٹس لینگر آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
جسٹس لینگر آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

جسٹس لینگر آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

کرکٹ آسٹریلیا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر جسٹن لینگر کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، سابق کوچ ڈیرن لیہمن بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث مستعفی ہو گئے تھے۔آسٹریلوی ٹیم کو نیا ہیڈ کوچ مل گیا، سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر کو کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ سابق ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث مستعفی ہو گئے تھے، جسٹن لینگر کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کوچنگ کریں گے۔
ان کا کہنا ہے ٹیمپرنگ سکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ ایک چیلنج ہوگا، وہ ٹیم کو جلد ٹریک پر لانے کی کوشش کریں گے، بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں ڈیوڈ وارنر اور سابق کپتان سٹیون سمتھ پر ایک ایک سال جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top